Tuesday November 26, 2024

ایسے منایا جائے یوم سیاہ، رات کے 12 بجتے ہی ڈی جی آئی ایس پی آر نے عملی قدم اٹھا لیا

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اگست 2019ء ) ترجمان پاک فوج نے سوشل میڈیا اکاونٹس کی ڈی پیز کا رنگ سیاہ کر دیا، پاکستان میں آج 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منایا جائے گا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی جلسے جلسوں اور تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق رات کے 12 بجتے ہی دہشت گرد ریاست بھارت کا یوم آزادی، یوم سیاہ کا آغاز ہوگیا ہے۔
بھارت کی جانب سے کشمیر پر 5 اگست کو باقاعدہ ظالمانہ اور غیر قانونی قبضہ کرنے کے بعد حکومت پاکستان نے 15 اگست کو بھارت یوم آزادی کو بطور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ اب بھارت کا یوم سیاہ شروع ہو چکا ہے اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی اور پاک فوج کے اکاونٹس کلی ڈی پی کو سیاہ رنگ کا کر دیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کی دیکھا دیکھی تمام پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی اکاونٹ ڈی پیز کا رنگ سیاہ کر رہے ہیں۔ ناصرف پاکستانی، بلکہ دنیا بھر میں آباد کشمیری بھی بڑھ چڑھ کر اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی 15اگست کو بھارتی یومِ آزادی کے دن کو یومِ سیاہ کے طور پہ منانے کا اعلان کیا تھا اور اب سے کچھ دیر قبل ترجمان پاک فوج نے بھی یومِ سیاہ شروع ہونے کے حوالے سے الٹی گننے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
اس سے قبل بدھ کی صبح ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ کشمیر کی اصلیت نہ 1947کے ایک غیرقانونی کاغذ کے ٹکڑے سے بدلی جا سکی تھی نہ اب بدلی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمشیر پہ کسی بھی قسم کا سودا نہیں کیا جاسکتا، ہم کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر ظلم کی راہ میں کھڑے رہیں گے۔ ڈی جی ائی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’’ 1947 میں کشمیر کی حقیقت کو غیر قانونی کاغذ کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکا تھا اور نہ ہی کوئی اب آئندہ بھی کر سکے گا۔پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ بھارت کے بالادست عزائم کے خلاف کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔‘‘

FOLLOW US