لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی رہنما اعظمیٰ بخاری چوہدری سرور کی جیت پر رو پڑیں ۔سینیٹ انتخاب میں شکست کے بعد اعظمیٰ بخاری نے اپنی ہی جماعت کے اراکین اسمبلی پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخاب میں شکست کے بعد اعظمیٰ بخاری نے اپنی ہی جماعت کے اراکین اسمبلی پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔ اعداد و شمار
کے مطابق مسلم لیگ ن اپنی جیت کے لیے پر امید تھیں لیکن انتخابات کے نتائج نے مسلم لیگ ن کو مایوس کر دیا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود الحسن چوہدری سرور کے مقابلے میں سینٹ الیکشن ہار گئے۔اعظمیٰ بخاری سے جنرل سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور کی جیت برداشت نہ ہو سکی۔اس موقع پر اعظمیٰ بخاری نے اپنی ہی جماعت کے اراکین اسمبلی پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔انکا کہنا تھا کہ کچھ لیگی اراکین بک گئے ہیں انہوں نے پارٹی سے بغاوت کرکے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسا چلا۔31ووٹ والوں کو44ووٹ کیسےملے۔انکا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کرپشن کا پیسہ پاکستان لے کر آیا اور اب یہاں آ کر سینیٹ کی سیٹیں خرید رہا ہے۔