Friday October 18, 2024

ختم نبوت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)سے علیحدگی اختیار کرنے والے پیر نظام الدین سیالوی اب کس سیاسی جماعت سے الیکشن لڑنے والے ہیں؟؟اہم بیان جاری

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) ختم نبوت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہونے اور پھر سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی نظام الدین سیالوی کا ایک بیان سامنے آگیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن لڑا تو (ن) لیگ کے ٹکٹ سے ہی لڑوں گا ۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی سے اختلافات نہیں بلکہ تحفظات تھے جنہیں دور کر لیا ہےاور اگر آئندہ انتخابات میں حصہ لیا تو (ن) لیگ کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا ۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پارٹی کی پوزیشن بہت اچھی ہے اور ہماری جیت کے ساتھ ایک

بار پھر مخالفین کے منہ پر تمانچہ پڑے گا ۔واضح رہے کہ نظام الدین سیالوی نے ختم نبوت ترمیمی بل کے معاملے پر پہلے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور پھر یہ بیان دیا تھا کہ وہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ۔اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔

FOLLOW US