برلن (نیوز ڈیسک)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پہلی بار ہزاروں مسلمانوں نے کھلے آسمان کے نیچے ایک ساتھ عید کی نماز ادا کی۔ برلن کے علاقے کولمبیا ٹاؤن میں ہزاروں مسلمانوں کے ایک ساتھ نمازِ عید ادا کرنے کے منظر نے سماں باندھ دیا۔ کولمبیا ٹاؤن میں برلن اور گردو نواح کے مسلمانوں نے اکٹھے ہو کر عید کی نماز ادا کی اور ہزاروں مسلمانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید کی مبارکباد بھی دی۔اس موقعہ پر بچوں نے بہت زیادہ خوشی کا ظہار کیا، بچوں نے پہلی بار ایسا منظر دیکھا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد مین مسلمان مل کر خوشیاں منا رہے تھے۔ واضح رہے کہ آج یورپی اور خلیجی ممالک میں عید
الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ ان تمام ملکوں میں عید کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔پاکستان میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی۔ آج مکہ مکرمہ میں حج کی دعا بھی کروائی گئی۔حجاج اکرام رات منیٰ سے مزدلفہ پہنچے جہاں انہوں نے حج کے مناسک ادا کیے اور باقی مناسک ادا کیے جارہے ہیں جبکہ اس موقعہ پر بارانِ رحمت بھی خوب برسا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحیٰ سادگی سے منائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ کشمیریوں کے دکھ میں شریک ہوا جا سکے۔ پیمرا نے بھی ٹی وی چینلز کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے تناظر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں ایسے تمام پروگرام نشر کرنے سے گریز کیا جائے جو قومی جذبات کو بھڑکانے اور کشمیری بھائیوں کی دلی تکلیف کا باعث بنیں۔فاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بھی عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے کہتا ہوں جاگتے رہنا شاید ہمارا قرض اتارنے کا وقت آ گیا ہے جبکہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کا ایک کردار ہے۔