لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر شدید ناساز ہو گئی ہے ۔ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ان کی صحت پہلے سے بھی زیادہ بگڑ گئی ہے اور انھیں بخار کے علاوہ شدید نزلہ زکام کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروںنے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ سینیٹ الیکشن کے روز خراب صحت کے باوجود پنجاب
اسمبلی میں ووٹ ڈالنے گئے جس کہ وجہ سے ان کی حالت ابتر ہو گئی ۔ اب ڈاکٹروںنے ان کا تفصیلی معائنہ کرنےکےبعد انھیں کہا ہے کہ وہ تین روز تک اپنی سرکاری مصروفیات کو مکمل طور پر ترک کردیں اور مکمل آرام کریں۔