Tuesday November 26, 2024

’’نسل کشی بند کرو ۔۔۔کشمیر کو آزاد کرو ۔۔۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ‘‘کینیڈا کشمیریوں کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا، بھارتی اقدام کی سخت مخالفت

سرینگر(نیوز ڈیسک)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بڑی تعداد میںکشمیریوں اور ان کے ہمدروںنے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں اور انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر’’کشمیر کو آزاد کرو‘‘،’’کشمیر میں نسل کشی بندکرو‘‘،’’ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں‘‘،’’کشمیر پر قبضہ ختم کرو‘‘، ’’مودی فاشسٹ ہے‘‘جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین کی قیادت

ایک کشمیری رہنما فاروق صدیقی کررہے تھے۔ مظاہرین نے بھارتی حکمرانوںسے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کریںاور بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں نظربند تمام حریت رہنمائوں اورکارکنوں کورہا کریں۔ مظاہرین نے عالمی برادری اورانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی حکمرانوںکے غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدامات کا نوٹس لیںاور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

FOLLOW US