اسلام آباد:حکومت نے ایل این جی57 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوسستی کردی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سوئی سدرن کیلئے54 روپے اور سوئی ناردرن صارفین کیلئے قیمت میں54 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت پٹرولیم نے ایل این جی57 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوسستی کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے قیمت میں54 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن کے صارفین کے لیے بھی قیمت11.1 روپے مقرر کردی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قیمتوں کا تعین اگست2019ء کے لیے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب موٹروے پولیس نے اوگرا کے احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے تمام پبلک سروس گاڑیوں میں ایل پی جی،سی این جی سلنڈرزممنوع قراردے دئیے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سیکٹرکمانڈرنیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس چوہدری عاطف شہزاد نے کہا ہے کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کوآگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنی گاڑیوں سے سلنڈراتاردیں بصورت دیگرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اشعورقوموں کاشیوہ ہے‘ قومی شاہراہ پرحادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بچوں کوڈرائیونگ کی ہرگزاجازت نہیں دینی چاہئے۔ ہیلمٹ کا استعمال ہرموٹرسائیکل سوارکولازمی پہننا چاہئے۔ خلاف ورزی پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹریفک قوانین کی آگاہی بارے اپنا کردارادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پرعوام کی مددکے لیے موٹروے پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔