کراچی (نیوز ایجنسیاں) کراچی کی ضلعی عدالت میں جرائم کے مختلف مقدمات کی سماعت کے بعد احکامات جاری کر دیے گئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے نقلی پستول سے دکان لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا جبکہ ضلع جنوبی کے فاضل مجسٹریٹ نے کچرا پھینکنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو 10 ہزار کے ضمانتی مچلکے پر رہا کردیا۔جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو مومن آباد تھانے کی پولیس نے نقلی پستول کے زریعے دکان لوٹنے کی کوشش کرنے والے والے ملزم مشتاق کو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے مومن آباد کے علاقے میں نقلی پستول دیکھا کر دکان کولوٹنے کی کوشش کی،دکاندار کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزم نے چاقو مار کرانہیں زخمی کردیا جس پر وہاں موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت سے م
لزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔دوسری جانب سے رسالہ پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو کچرا پھینکنے کے الزام میں گرفتار ملزم شفقت کو پیش کیا۔عدالت نے ملزم شفقت کو 10 ہزار ضمانتی مچلکوں پر رہا کردیا۔واضح رہے ملزمان کے خلاف بالترتیب مومن آباد اور رسالہ کے