Wednesday January 15, 2025

انوشکا شرما پر پاکستان میں پابندی عائد، ویرات کوہلی بھی خوف کا شکار

اسلام آباد/دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے پاکستانی مداحوں اور فلم بینوں کےلئے مایس کن خبر آگئی ہے ۔ انوشکا شرما کی بالی وڈ ہارر فلم ‘پری’ کی نمائش پر پاکستان فلم سنسر بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی عائد کردی گئی۔فلم ‘پری’ بھارت سمیت دنیا بھر میں 3 مارچ کو ریلیز کی گئی ہے جس

میں انوشکا شرما نے اہم کردار نبھایا ۔فلم کی خوف و دہشت سے بھرپور کہانی ‘رخسانہ’ نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس پر ایک بھوت کا سایہ ہے۔نیوپلیکس سینما نے اپنے فیس بک پیج پر فلم بینوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا کہ بالی وڈ فلم ‘پری’ پر پاکستان فلم سنسر بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا کہ جن لوگوں نے پہلے سے ٹکٹ خرید لیے تھے انہیں ان کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے ٗفی الحال اس حوالے سے پاکستان فلم سنسر بورڈ کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اکشے کمار کی فلم ‘پیڈمین’ پر بھی پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی ٗدوسری جانب انوشکا شرما کے شوہر اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے فلم ‘پری’ کو بہترین قرار دے دیا ہے۔ویرات کوہلی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ کافی عرصے بعد ایک بہترین فلم دیکھی ٗ یہ میری بیوی کا بہترین کام ہے، حالانکہ میں فلم دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا تھا لیکن مجھے بے حد فخر ہے۔

FOLLOW US