لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) لائیرز ونگ کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مخدوم زادہ حمید الدین ہاشمی ایڈووکیٹ،نواز یوتھ آرگنائزر کے صدر آصف محمود،محمد اشفاق،محمد سعید اختر،اقلیتی ونگ سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما اسد بھٹی،زرش عروج بھٹی،شاہ زیب بھٹی،گوہر متھیاس،جافت مسیح نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ
پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر کامل علی آغا نے مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والوں کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں سے مسلم لیگ مضبوط اور مستحکم ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے سب ساتھیوں کیلئے ہمیشہ کھلے رہے ہیں ہم ہر شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرینگے۔انہیں مسلم لیگ کی تنظیم نو میں اہم عہدے دیے جائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کی قوت خرید زیادہ تھی، وہ جیت گئی،اپوزیشن بکاؤ مال ڈھونڈنے کیلئے الٹراساؤنڈ کررہی ہے۔ہمیں اللہ نے خریدو فروخت کے کھیل کا حصہ بننے سے بچا لیاہے،ایک گھوڑاخراب ہوتو پورے اصطبل کو خراب کردیتا ہے،سینیٹ الیکشن میں کھیلے گئے کھیل سے پورا ایوان مشکوک اور قوم کے سامنے سب کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں،میک اپ اترنے کے بعد اصل چہرے سب نے دیکھ لئے
ہیں،ایسے لوگوں سے توقعات لگانا خود فریبی ہے ،عوام بنگلوں کا طواف کرنااور سانپوں کو دودھ پلانا چھوڑ کر اللہ کے نظام کے غلبہ کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،ملک کے مسائل کا حل صرف نظام مصطفیﷺ کے نفاذ میں ہے،معاشی استحصال کے ہاتھوں پوری قوم پریشان ہے ،98فیصد دولت پر دوفیصد اشرافیہ قابض ہے،غربت ،مہنگائی اور بیر وزگاری ناقابل برداشت ہے ،لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں،حکمران اندھے گونگے اور بہرے بنے ہوئے ہیں ۔