Friday December 27, 2024

گوادربندرگاہ کے خلا ف بھارت پھرمیدان میں آگیا۔۔۔بڑی ہرزہ سرائی کردی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت نے کہاہے کہ گوادر بندرگاہ چین کا ایک خطرناک اسٹرٹیجک اقدام ہے۔ہفتہ کو سابق بھارتی وزیر مملکت منیش تیواڑی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک چیز جو ہمیں واضح طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ایران میں چابہار بندرگاہ ایک کمرشل انٹرپرائز ہے،جبکہ گوادر بندرگاہ چین کا ایک خطرناک اسٹرٹیجک اقدام ہے،اس لحاظ سے ان دونوں پروجیکٹ میں واضح فرق ہے۔بھارتی میڈیا

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین ایسے اقدامات کے ذریعے خطے میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کے لیے کوشاں ہے،صورتحال کو دیکھتے ہوئے امریکا کو بھی خطے میں کچھ مشکل انتخابات کرنا ہوں گے۔سابق وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت بھی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہوئے حالات کے مطابق اقدامات کے لیے سرگرم ہے۔

FOLLOW US