Wednesday January 22, 2025

روزانہ مختلف برانڈز کی شراب پینے والے21کروڑ روپے مالیت کے بھارتی بھینسے ’’سلطان‘‘ نے دھوم مچادی!!

چندھی گڑھ (آئی این پی)بھارت میں ہر روز مختلف برانڈز کی شراب پینے والے بھینسا ’’سلطان‘‘ نے دھوم مچادی جس کی قیمت 21کروڑ روپے تک لگ چکی ہے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست ہریانہ کے ضلع کیتھل کا بھینسا ’’سلطان ‘‘ اپنے پینے کے شوق کی وجہ سے شہرت کا باعث بنا ہوا ہے ۔سلطان ہفتے کے چھ دن شام کے کھانےسے پہلے مختلف برانڈز کی شراب پیتا ہے ۔سلطان صرف منگل کو شراب نہیں پیتا ۔سلطان کے مالک نریش کا کہنا ہے کہ سات سال دس ماہ کا ’’سلطان ‘‘مورا نسل کا بھینسا ہے جو کافی اچھا مانا جاتا ہےاور اس کی قیمت 21کروڑ روپے تک لگ چکی ہے ۔ایک ماہ میں لاکھوں روپے کا کھانا اور شراب چٹ کرجانے والا سلطان 90لاکھ روپے سالانہ کماتا ہے ۔

FOLLOW US