کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ژوب اور دالبندین سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کر رہے ہیں۔ اجلاس میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد کیا گیا ہے۔
بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں خاص کر بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکےگا۔ اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ بلوچستان کے شہروں ژوب اور دالبندین سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ان شہادتوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیا جائے گا۔