Monday February 24, 2025

امریکہ نے طالبان کے سامنے بڑی شرط رکھ دی ، حیران کن صورتحال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کےلئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی کہتے ہیں کہ اگر طالبان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو امریکہ بھی اپنا فرض نبھائے گا اور امن معاہدہ طے پا جائے گا، جس پر مذاکرات جاری ہیں۔زلمے خلیل زاد کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کابل کا ان کا یہ دورہ اب تک کا سب سے کامیاب دورہ تھا۔ اس دوران امریکہ اور افغانستان کے درمیان مستقبل کے لائحہ عمل پر اتفاق ہوا ۔انہوں نے کہا کہ اب مذاکراتی ٹیم اور تیکنیکی گروپ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ وہ اب اسلام آباد سے ہوتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ جائیں گے۔دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور رواں ہفتے شروع ہو رہا ہے۔