اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اورکشمیری امورکے وزیرعلی امین گنڈا پور کا آپس میں کیا تعلق نکل آیا !! دلچسپ انکشاف وزارت امور کشمیر میں پلاسٹک بیگز سے آزادی سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور وزیر مملکت موسیماتی تبدیلی زرتاج گل نے تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے وزات امور کشمیر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اعلان کردیا، تقریب سے خطاب میں
وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ وزیر امور کشمیر اچھے اور محنتی انسان ہیں، پلاسٹک بیگز پر پابندی کے اعلان پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، علی امین گنڈا پور کو بچپن سے جانتی ہوں، علی امین گنڈا پور اور میں سکول اور کالج میں اکھٹے پڑھتے رہے ہیں، میں شروع دن سے ان کی محنت کی قائل ہوں، میں ان سے اکثر کہتی رہتی ہوں آپ نے مولانا فضل الرحمن کو چالیس ہزار ووٹوں سے کیسے ہرا دیا، امید ہے علی امین گنڈا پور کشمیر کے لیے کچھ کریں گے۔