اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور و معروف سکالر حامد سعید کاظمی کی جانب سے دوران انکوائری بینک اکاونٹس اور جائیداد سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئےسماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔جمعہ کو عدالت عالیہ کے
جسٹس میاں گل حسن اورنگ نے سماعت کی۔سماعت کے دوران فاضل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ حامد سعید کاظمی کی بریت کے حکم کو کسی عدالت سے معطل تو نہیں کرایا گیا حامد سعید کاظمی کے وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تک حامد سعید کاظمی کی بریت کے حکم نامے کو کسی عدالت نے معطل نہیں کیا،ہائیکورٹ تمام الزامات پر مجھے باعزت بری کر چکی ہے،عدالتی حکم پر ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نام بھی نکالا جا چکا ہے،دوران انکوائری ایف آئی اے کی طرف سے میرے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے، ایف آئی اے کی طرف سے جائیداد بھی سیل کی گئی،مقدمات میں بری ہونے کے باوجود اکاؤنٹس بحال نہیں کیے گئے،سیل کی گئی جائیداد کا اسٹیٹس بھی کلیئر نہیں کیا گیا۔حامد سعید کاظمی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کے اقدامات کو کالعدم قرار دیکر اکاؤنٹس اور جائیداد بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے سے تحریری طور پر جواب طلب کر تے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی حامد سعید کاظمی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کے اقدامات کو کالعدم قرار دیکر اکاؤنٹس اور جائیداد بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے سے تحریری طور پر جواب طلب کر تے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی ۔