اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ان فالو کر دیا ہے جس کے بعد ٹویٹر پہ ’ان فالو حامد میر‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ ٹویٹر صارفین اس ٹرینڈ کو شئیر کر رہے ہیں جس کے ساتھ ہی سینئیر صحافی کے فالوورز کم ہونے لگے ہیں۔ جب یہ ٹرینڈ شروع ہوا تو اس وقت صحافی کے 58لاکھ 69ہزار393فالوورز تھے اور اب ان کے فالوورز کم ہو کر 58لاکھ50 ہزار998رہ گئے ہیں اور ان کے فالوورز مزید کم ہو رہے ہیں۔ 12منٹ میں 18ہزار سے زائد لوگوں نے حامد میر کو ان فالو کر دیا۔ اس حوالے سے صارفین نے ٹویٹر پہ حامد میر کے فالوورز کم ہونے کا گراف بھی جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے فالوورز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔
Good work everyone. 18000 less in just 12 minutes. Keep tweeting and keep unfollowing #UnfollowHamidMir pic.twitter.com/ffoNtu9SSx
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) July 29, 2019
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ان فالو کر دیا ۔
جس کے بعد سے ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا سائٹس پر یہ بحث چھڑ گئی کہ آخر وزیراعظم عمران خان نے ایسا کیوں کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹویٹر پر ان فالو کیے جانے پر اُردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ ایک صحافی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک سیاست دان اپوزیشن میں ہو کر اسے فالو کرے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان فالو کر دے۔ حامد میر نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کہتا ہوں میڈیا پر پابندیاں ہیں مگر وہ یہ بات ماننے کو تیا ر نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معروف صحافی اور سینئر کالم نگار حامد میر کو غالباً آج صبح ٹویٹر پر ان فالو کیا۔