Thursday January 2, 2025

پاکستان میں 125 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت اب کتنی ہوگئی ؟؟؟ خریداری کےکئے جانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑیوں کی معروف کمپنیوں نے چار پہیوں والی گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا ہے ۔ یاماہا موٹرز نے 125سی سی سیریز کی نئی بائیک کی قیمت میں15ہزار تک کا اضافہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اضافے کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 30ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ یاماہا موٹر کمپنی نے 125cc کی آخری بائیک 2017 میں متعارف کروائی تھی۔ کمپنی نے دیہی علاقوں میں بائیک کی بڑھتی ہوئی مانگ کو نظر میں رکھ کر نئی بائیک متعارف کروائی تھی۔خیال رہے کہ حالیہ سالوں میں موٹر سائیکل کی

فروخت میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور گزشتہ سال ملک میں 20 لاکھ سے بھی زائد موٹر سائکلیں تیار کی گئیں۔

FOLLOW US