چارسدہ( مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا جسے کئی دہائیوں سے بد ترین دہشتگردی کاسامنا رہا ہے ،ایک بار پھر وہاں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے سامان کی برآمدگی ہوئی ہے۔ تھانہ شبقدرپولیس کی کامیاب کاروائی۔گرفتار ملزم کے نشان دہی پربھاری اسحلہ، راکٹ لانچر گولے اورہینڈگرنیڈ برآمد کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شبقدر کے پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم تخمیزخان کے نشان دہی پرمردانہ میں گڑھ گھانی زیرزمین نصف
بیرل سے ایک عددراکٹ لانچر26 گولے اور9 دستی بم برآمد ہوئے۔تھانہ شبقدر کے ایس ایچ او عارف خان کے مطابق گرفتار ملزم تخمیزخان سے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے تحویل میں دیا گیا ہے۔ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہے۔