Monday January 20, 2025

نائیجیریا،بوکو حر م نے جنازہ سے واپس آنیوالے 23افراد کو ہلاک کردیا

کانو ( آن لائن)بوکو حر م کے مسلح جنگجوئوں نے گزشتہ روز نائجیریا کے شورش زدہ شمال مشرق میں ریاست بورنو میں جنازہ سے واپس آنیوالے 23افراد کو ہلاک کردیا ہے ، یہ بات مقامی ملیشیاء اور شہریوں نے بتائی۔ مقامی ملیشیا رہنما بنو بکر مصطفی نے بتایا کہ معیاری وقت کے مطابق10:30بجے کے قریب تین موٹرسائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے اس وقت

ان لوگوں پر فائرنگ کھول دی جب یہ ریاستی دارالحکومت میڈی غوری کے قریب واقع ضلع نگانزے میں ایک جنازے سے واپس آرہے تھے ۔ مصطفی نے فرانسیسی خبررساںادارے کو بتایا ’’حملے کی جگہ سے ہمارے آدمیوں نے 23لاشیں وصول کی ہیں جو آج صبح ہوا ہے ‘‘۔ مصطفی نے بتایا کہ یہ لوگ قریبی گائوں گونی اباچاری سے بدوکولو جارہے تھے جہاں وہ ایک رشتہ دار کے جنازہ میں گئے تھے۔ نگانزے ضلع کے ایک اہلکار نے حادثے اور ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ ’’مجھے نگانزے سے کالز موصول ہوئی ہیں کہ آج صبح بوکوحرام نے بدوکولو کے قریب 23افراد کو مارا ہے ‘‘ یہ بات اہلکار نے بتائی جس نے اپنی حفاظت کی خاطر نام خفیہ رکھنے کی استدعا کی ۔ مقامی افراد اور ملیشیاء نے زندہ بچ جانیوالوں کا گائوں واپس آنے اور خبر دینے کے بعد یہ لاشیں برآمد کیں ، یہ بات نگانزے کے باسی صالح مسیدا نے بتائی۔بوکوحر م کے جنگجو نگانزے کے ضلع پر بار بار حملے کرتے رہتے ہیں ۔

FOLLOW US