Monday January 20, 2025

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی چند گھنٹوں میں دوبار گرفتاری

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی پولیس نے تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان کو5 ساتھیوںسمیت گرفتارکیا اور کچھ دیر تھانہ فیرئیر میں رکھ کر رہا کردیا جبکہ چند گھنٹے بعد ان کودوبارہ حراست میں لے کر فیرئیر تھانہ منتقل کردیا گیا ۔ دنیا نیوز کے مطابق عالمگیر خان کو ساتھیوں سمیت اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پریس کانفرنس کرنے تین تلوار پہنچے

تھے ۔گرفتار افراد کو مختلف تھانوں جبکہ عالمگیر خان کوفیرئیر تھانے میں منتقل کیا جہاں سے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیاجبکہ چند گھنٹے بعد ان کودوبارہ حراست میں لے کر فیرئیر تھانہ منتقل کردیا۔ ایس ایس پی ساﺅتھ شیراز نذیر نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر سے بات ہوئی ہے اور کسی کو سڑک پر پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 10اور تحریک انصاف کے 40کارکن زیر حراست ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیر بلدیات سعید غنی کے دفتر کے باہر فکس اٹ کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی اور فکس اٹ کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس پر کراچی پولیس کی طرف سے گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

FOLLOW US