Monday January 20, 2025

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدے کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی

کراچی(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدے کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی۔ ورلڈ کپ 2019 کی شکست کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی اہم بیٹھک دو اگست کو ہیڈ کوارٹر لاہور میں منعقد ہو گی، اجلاس کی سربراہی پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کریں گے۔قومی سلیکشن

کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں ، کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر بورڈ کے عہدوں پر براجمان رہنے کے خواہش مند ہیں۔دوسری جانب بورڈ میں آنے والی تبدیلیوں کے تناظر میں کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کمر کس چکے ہیں ۔

FOLLOW US