Sunday December 22, 2024

سعدیہ عباسی کے کاغذات کس قانون کے تحت منظور ہو گئے جبکہ وہ تو؟؟؟؟؟ تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے شاہد خاقان عباسی کو خبر لکھ ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت یافتہ امیدوار سعدیہ عباسی کی نا مکمل مالی تفصیلات اور دوہری شہریت کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا ۔خط تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس کی جانب سے ارسال کیا گیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ محب وطن پاکستانیوں کا فرض ہے

کہ حق اور سچ کے لیئے جدو جہد جاری رکھیں چاہے ناممکن کے قریب ہی کیوں نہ ہو،اسی طرح کا بظاہر ایک نا ممکن کام میں نے آپ کی جماعت کی نامزد امید وار برائے سینیٹ سعدیہ عباسی کی اہلیت کو چیلنج کرنے کا کیا ہے،سعدیہ عباسی نامکمل مالی تفصیلات اور دوہری شہریت کی وجہ سے سینیٹ کے انتخابات کیلئے اہل نہیں،یہ ایک عمومی قانون ہے جو آپ کی جماعت کی نامزد امیدوار اور آپ کی ہمشیرہ پر برابر لاگو ہوتا ہے۔لیکن الیکشن کمیشن نے میری درخواست کے باوجود سعدیہ عباسی کے کاغذات منظور کیے ۔ الیکشن کمیشن کے خلاف میری درخواست ہائیکورٹ سے بھی خارج کردی گئی کیونکہ وزارت داخلہ نے سعدیہ عباسی کی دہری شہریت ختم ہونے کی تصدیق پیش کی،یہ ایک عام فہم بات ہے کہ دہری شہریت کا حصول یا چھوڑنا ایک طویل مدتی طریق کار پر مبنی ہوتا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ملک کی شہریت چھوڑنے کا مروجہ طریقہ چار دن میں مکمل نہیں ہوسکتا،جناب وزیر اعظم ہر باضمیر پاکستانی اپ سے سوال کر رہا ہے،اخر امرا اور مخصوص افراد کیلئے قوانین الگ کیوں ہیں۔ یہ مخصوص لوگ قومی وسائل کو ذاتی جائیداد سمجھ کر استعمال کیوں کرتے ہیں،اگر آپ کی بہن نا اہل ہو جاتی ہیں جیسا کہ انہوں ہونا بھی چاہیے تو بھی ان کی سیٹ مجھے نہیں ملے گی۔ یہ لڑائی سینیٹ کی سیٹ کی نہیں اصول اور ضمیر کی لڑائی ہے،یہ لڑائی عام اور کم مائع عوام اور مڈل کلاس کے حق کے لیئے ہے۔

FOLLOW US