لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کے پاس جانے والوں کی کھچائی ہوئی ہے، چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ سخت ہے، لیکن صادق سنجرانی کو جیتتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان کے ساتھ آرمی چیف اور فوج کی سپورٹ ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکا کا دورہ تاریخی تھا۔
عمران خان کی تھکاوٹ ابھی ختم نہیں ہوئی کہ مثبت اثرات آنا بھی شروع ہوگئے ہیں۔عمران خان نے امریکا میں جا کرایران جنگ کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قسمت ہے کہ برطانیہ میں بھی عمران خان کے دوست آگئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں جاہل اور گنوار قسم کا وزیر نہیں ہوں۔ عمران خان ایماندار آدمی ہے۔تحریک انصاف سے عمران خان کو مائنس کردیا جائے توپی ٹی آئی صفر ہے۔ان لوگوں نے اتنا لوٹا ہے کہ ہمیں صرف معیشت کا چیلنج ہے۔ عمران خان کہتے ہیں یہ چور اور ڈاکو ہیں ان کے ساتھ کوئی سلسلہ نہیں ہونا چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی جلسیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔اتنے ناکام جلسے برصغیر پاک وہند کی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ فضل الرحمان کے پاس گئے تھے ان کی کھچائی ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری اجازت کے بغیر آپ کیوں ملنے گئے؟ اگرچہ چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ سخت ہے لیکن میں صادق سنجرانی کو جیتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔وفاقی وزیر نریلوے نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ آرمی چیف اور فوج کی سپورٹ ہے۔ واضح رہے حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان
کے بعد کل قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز کی قیادت میں اپوزیشن کے چیئرمین کے متفقہ نامزد امیدوار میر حاصل بزنجو ملاقات کی، یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد وطن واپس پہنچ چکے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حاصل بزنجو نے حکومتی وفد سے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد واپس نہیں لے سکتا۔ میں آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتا۔ چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کا فیصلہ تمام اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ حاصل بزنجو سے ملاقات بہترین رہی۔ ملاقات میں ایوان کے تقدس اورروایات بارے بات چیت کی گئی۔