سرینگر(نیوز ڈیسک)بھارت نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مزہل کے علاقے میں پاک فوج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت راجیندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا ۔یادرہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 جوانوں اور بلوچستان میں ایف سی پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 4 اہلکاروں کی شہادت پر ڈی جی آئی
ایس پی آر نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور اب توجہ سرحدی سیکورٹی بنانے پر ہے۔اپنے ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ان شاء اللہ ناکام ہوگی۔معلوم ہوا ہے کہ ایف سی بلوچستان کے اہلکار ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے۔ کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہے۔پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردی کا آج یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے6 جوان شہید ہوئے تھے۔اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے پاک فوج کی بارڈر پٹرولنگ پارٹی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور حملے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں کے حملوں کے ردعمل میں اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن کیلئے قربانیاں دے رہا ہے۔قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ اب ہماری توجہ سرحدی صورتحال پر بہتر کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ان شاءاللہ ناکام ہوگی۔