Friday September 12, 2025

عمران خان کے پاکستان پہنچتے ہی امریکہ نے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت کے پسینے چھوٹ گئے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)امریکہ کا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کااعلان کردیا اس کے علاوہ طیاروں کے لیے 125 ملین ڈالر سپورٹ فراہم کرے گا طیاروں کی سپورٹ کی منظوری امریکی وزارت خارجہ نے دے دی ھے ایف 16 طیاروں کے پرزے اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی یہ اعلان وزیراعظم عمران خان

کے کامیاب دورہ امریکہ کے بعد سامنے آیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فیصلے سے برصغیر میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا پاکستان نے امریکہ سے ٹریول ایڈواٰئزری میں نرمی کا مطالبہ کردیا امریکہ نے پاکستان کو سے ٹریول ایڈواٰئزی پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی ہے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ میں ٹریول ایڈواٰئزی میں نرمی کا مطالبہ کیا گیا تہا امریکہ نے پاکستان پر سے ٹریول ایڈواٰئزی عائد کر رکھی ہے ٹریول ایڈواٰئزری کے باعث پاکستان کی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈواٰئزری میں نرمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا پاک امریکہ ٹریڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کے رواں سال اجلاس پر بھی متفق ہو گیا ۔پاکستان امریکہ نے دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق کر لیا یاد رہے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے شہریوں کے لئے پاکستان کا سفر کرنے پر اپنے شہریوں کو دہشت گردی کی وجہ سے محتاط رھنے کی ہدایت کی تہی. کچھ علاقوں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ (خیبر پختونخواہ) کے صوبے ، جس میں سابق وفاقی انتظامی قبائلی علاقوں (فاٹا) بھی شامل تھا . پر سفر نہ کرنے کی ہدایت

کی تھیں سیکورٹی معاملات کی وجہ سے امریکی حکومت پاکستان میں امریکی شہریوں کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے کی قابلیت نھیں رکھتی ہے. پاکستان کے اندر امریکی حکومت کے اہلکاروں کی طرف سے سفر محدود کر دیا گیا تھا، اور امریکی حکومت کے اہلکاروں کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی سہولیات مقامی حالات اور سیکورٹی کے حالات پر منحصر ہے، جو اچانک تبدیل ہو سکتی ہے۔