لاہور(نیوزڈیسک) حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں کی احتجاجی سیاست کو روکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی،لاہور میں احتجاج کا انتظام سنبھالنے والے حزب اختلاف کے 46سرگرم رہنمائوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان رہنمائوں کو عوام کو احتجاج پر اکسانے کا الزام اور امن و امان کے
لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے جبکہ ان کی نظر بندی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ فہرست میں مسلم لیگ (ن) کے تمام سابق چیئرمین اور وائس چیئرمین شامل ہیںجبکہ پولیس نے پارٹی عہدیداروں کی فہرست ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 25 جولائی کو مذکورہ عہدیداران نے مال روڈ پر احتجاج ریلی کے انتظامات کئے تھے۔نظر بندی کا مقصد آئندہ کسی احتجاج کو روکنا ہے۔