اسلام آ با د (آ ئی این پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے خلائی پروگرام کے تحت 2022 میں پہلا پاکستانی خلائی مشن بھیج دیا جائے گا۔جمعرات کے روز سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ پر فواد چوہدرینے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کے انتخاب کا طریقہ کار اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے، ان میں سے 25 افراد حتمی مرحلے میں جائیں گے اور 2022 میں ‘انشاللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا اور یہ پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہوگا’۔
