Tuesday January 21, 2025

’’ یہ پاکستان کے جسٹن ٹروڈو ہیں۔۔۔‘‘ امریکی خاتون صحافی بھی عمران خان کے سحر میں گرفتار ،

لاہور (نیوز ڈیسک ) عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سوشل میڈیا پر اس بات کا چرچا شروع ہو گیا تھا کہ عمران خان زیادہ ہینڈسم ہیں یا جسٹس ٹردڈو۔وزیراعظم عمران خان اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں۔گذشتہ روز انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔جس کا پاکستانی میڈیا کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں چرچا رہا۔وزیراعظم عمران خان کی خوبصورتی

اور وجاہت کے چرچے اب امریکی میڈیا میں بھی ہونے لگے ہیں اور اس بات کا اعتراف امریکی صحافی نہال طوسی نے بھی کیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” ابھی نیوز روم میں کسی کو کہتے سنا ، عمران خان بہت ہینڈسم ہے، کیا یہ پاکستان کے جسٹن ٹروڈو ہیں۔ جب کہ دوسری جانب امریکی خاتون اول میلانیاٹرمپ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کر دیں۔ٹویٹر پر امریکی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کر کے اچھا لگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو شاندار قرار دے دیا،خیال رہے گذشتہ روز امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے

جو دیگر ممالک کے پاس نہیں۔امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے۔ اس معاملے میں پاکستان ماضی میں امریکا کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے۔ پاکستان امریکا کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے، پاکستان افغان عمل آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

FOLLOW US