Tuesday January 21, 2025

واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کرنے کے بعد تحریکِ انصاف نے نیویارک میں بھی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کرنے کے بعد تحریکِ انصاف نے نیویارک میں بھی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کرنے کے بعد تحریکِ انصاف نے نیویارک میں بھی جلسہ کرے گی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی

اجلاس کے موقعہ پر پاکستان تحریکِ انصاف نیویارک میں جلسہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن جلسے کے موقعہ پر اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کو زبردست رسپانس دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں جلسہ عام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں نیویارک میں ہونے والے اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیاعظم عمران خان دنیا کے بڑے ممالک سے سربراہان سے ملاقات کریں گے اور تب پاکستان تحریکِ انصاف کا ارادہ ہے کہا وہاں ایک جلسہ عام کیا جائے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن میں کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا ،کیپیٹل ون ارینا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد اکٹھا ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کا تانتا بندھ گیا۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے ارینا ون کیپیٹل جلسے پر ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ برائے ساؤتھ اینڈ ایسٹ ایشیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پاکستانیوں کا کیپیٹل ون ایرینا میں خوشگوار نظارہ تھا۔امید

ہے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے یہ ایک مثبت کردار ادا کریں گے ۔ اب تحریکِ انصاف نے نیویارک میں بھی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

FOLLOW US