لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو آئی سی سی کی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین ششناک منوہر کی جانب سے احسان مانی کو ایف اینڈ سی اے کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے ہونے والی سالانہ کانفرنسمیں کیا گیاہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب
سے جاری کر دہ پر یس ریلیز کے مطابق فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی دراصل آئی سی سی کی ایک نہایت اہم ترین کمیٹی ہے ۔احسان مانی پیشے سے چارٹر ڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں اور وہ اس سے قبل بھی وہ 1996 سے 2002 تک آئی سی سی کی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔کمیٹی میں اندرانوئی ، امیتابھ چوہدری ، کرس نینزانی ، عمران خواجہ ، عرل ایڈنگز ، کولن گریوز ، منوہر اور مانوسواہنے بطور سابق رکن شامل ہیں ۔ایف اینڈ سی اے کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے پر احسان مانی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی سی سی کا اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں ۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل کونسل بیرسٹر سلمان نصیر کو آئی سی سی کے سیف گارڈنگ پینل میں شامل کر لیا گیاہے جس کی سربراہی کیٹ گیلافینٹ کر رہے ہیں ، اس پینل کی ذمہ داری آئی سی سی سیف گارڈنگ قوانین اور اس سے جڑے تمام افراد کی حفاظت کرنا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے مانچسٹر ایئر پورٹ پر انسولین کا بیگ ساتھ رکھنے پر ایئر پورٹ
عملے کی جانب سے ناروا سلوک کیے جانے کی شکایت کی ہے ۔مایہ ناز کمنٹیٹر اور دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر نے سوشل میڈیا ویب ٹویٹر پر بتایا کہ کس طرح مانچسٹر ایئر پورٹ سٹاف کی جانب سے ان سے خراب رویہ اپنا یا گیا اور سٹاف نے ان سے ’سخت سوالات‘ کرنے کے ساتھ ساتھ انسولین کو کولڈ باکس سے نکال پر پلاسٹک کے لفافے میں رکھنے کا بھی کہا ۔وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ”مانچسٹر ایئر پورٹ پر آج دل ٹوٹ گیا،میں دنیا بھر میں اپنے انسو لین کے ڈبے ساتھ سفر کرتا ہوں لیکن آج تک ایک بار بھی مجھے اس کے باعث شر مندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے بے عزتی محسوس کی جب مجھ سے سختی سے سوالات کیے گئے اورسب کے سامنے مجھے حکم دیا گیا کہ میں اپنی انسو لین کو سفر کے لیے استعمال ہونے والے کولڈ باکس سے نکال کر پلاسٹک کے لفافے میں ڈالوں“۔