Tuesday November 26, 2024

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، امریکی صدر نے سفارتی آداب کو روند ڈالا، وہی کام کیا جس کا خدشہ تھا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ نے وہی کام کیا جس کا خدشہ تھا، امریکی صدر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم کو وائٹ ہاوس کی عمارت میں پہلے داخل ہونے کی دعوت دینے کی بجائے خود پہلے چل پڑے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔تاہم اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں۔ سفارتی آداب کے مطابق امریکی صدر ہمیشہ وائٹ ہاوس پہنچنے والے مہمان کو عمارت میں پہلے داخل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ تاہم

امریکی صدر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم کو وائٹ ہاوس کی عمارت میں پہلے داخل ہونے کی دعوت دینے کی بجائے خود پہلے چل پڑے۔تاہم اس دوران امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے گرمجوشی سے مصافحہ ضرور کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچے تو وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیااور مصافحہ کیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیامریکی صدر سے پہلے ون آن ون ملاقات ہوگی، پھر وفود کی سطح پر میٹنگ ہوگی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات اورعلاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات کی بہتری کیلئے سینیٹر لنزے گراہم کی کوششوں کوسراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی سینیٹر کو ترقی اور معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکا سے وسیع بنیادوں پرتعلقات چاہتا ہے جو دونوں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہو۔وزیراعظم عمران نے کہا کہ پاکستان امریکا سے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں بھرپورتعاون چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کی پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی۔ پاکستان امریکا کے تعاون سے افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل چاہتا ہے۔ امریکی سینیٹرلینزے گراہم نے کہا کہ پاک امریکا آزاد تجارتی سمجھوتے کے تحت وسیع کاروباری مواقع ہیں۔پاک امریکا آزاد تجارتی سمجھوتا باہمی سیکیورٹی مفادات سے جڑا ہوا ہے۔ پاک امریکا تعلقات کوازسر نو استوارکرنا ہمارے لیے بہترین موقع ہے۔ لنزے گراہم نے کہا کہ پاک امریکا اعلیٰ سطح پر رابطے دونوں ملکوں کے فائدے میں ہیں۔ افغانستان میں امن، مفاہمت کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ سینیٹرلنزے گراہم نے کہا کہ پاکستان میں کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشن کے باعث صورتحال بہترہوسکی۔

FOLLOW US