یرہ اسماعیل خان(نیوز ڈیسک )ڈیرہ اسماعیل خان کےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال میں خودکش بم دھماکے میں 8افراد شہید اور 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان ایک بارپھر دھماکے سے گونج اٹھا،خاتون خودکش حملہ آور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال کی ایمرجنسی کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد ہر طرف بارود کی بو پھیل گئی،جائے سانحہ پر کان پڑی آواز بھی سنائی نہ دے رہی تھی،
دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اسپتال کے دیگر وارڈز کو بھی نقصان پہنچا،زخمیوں کی چیخ و پکار نے لوگوں کے دل دہلا دیئے۔دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،جن میں 4پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،دھماکے میں زخمی افراد کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ڈی پی او سلیم ریاض کے مطابق ،دھماکاخاتون خودکش حملہ آور نے کیا،اسپتال میں خواتین کی چیکنگ نہیں کی جاتی،جس کے بعد افسوسناک واقعہ پیش آیا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،فائر بریگیڈ نے بھی امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔بم ڈسپوزل یونٹ(بی ڈی یو )نے خودکش بمبار کے عضاء فرانزک کیلئے بھجوادیئے ہیں۔