Tuesday November 26, 2024

بارشیں ہی بارشیں : اگلے چند روز پاکستان کے کن کن شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جب کہ چند علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن، اسلام آباداور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

جب کہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ڑوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواؤں /آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، قلات بہاولپور، ہزارہ، کوہاٹ ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش خضدار 37، قصور 32، لاہور (ائیرپورٹ 05، سٹی 02)، بہاولنگر 03، مظفرآباد 05، بالاکوٹ 02، پارہ چنار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

FOLLOW US