Thursday December 26, 2024

سری دیوی کے خاوند بونی کپور کو اصل جھٹکا تو بیوی کی موت کے بعد لگا،،، اداکارہ کتنے ارب کی جائیداد چھوڑ کر مریں؟؟؟ اور سارا پیسہ کس کو ملنے والا ہے؟؟

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آنجہانی سری دیوی گزشتہ ہفتے دبئی میں ایک باتھ ٹب میں ڈوب کر چل بسی تھیں۔ جس کے بعد پورے بھارت میں ان کی خبر کو ایک ناقابل یقین سانحہ قرار دے دیا گیا۔ سری دیوی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک ہر دلعزیز اداکارہ سمجھا جاتا تھا ۔اتنا ہی نہیں بلکہ سری دیوی وہ اداکارہ تھیں جنھوںنے 1985سے 1992تک سب سے زیادہ

معاوضہ لیا۔ سری دیوی اس دور میں بھی ایک فلم کا معاوضہ ایک کروڑ روپے لینے والی واحد بھارتی اداکارہ تھیں۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ 247کروڑ روپے کی جائیداد کی مالک تھیں جس میں سے 9کروڑ روپے کی صرف سات گاڑیاں بھی شامل ہیں۔اپنے لیے وینیٹی وین بنوانے کا ٹرینڈ بھی سری دیوی نے ہی شروع کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ سری دیوی کی 247کروڑ روپے کی جائیداد کو ان کی بیٹی خوشی اور جانوی میں تقسیم کیا جارہا ہے ۔جبکہ ان کے خاوند بونی کپور اس جائیداد میں حصہ دار نہیں ۔

FOLLOW US