Tuesday November 26, 2024

شاہد خاقان عباسی کے بعد چیئرمین نیب نے ن لیگ کے سب سے مرکزی رہنما کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیے ، نیب خواتین اہلکار کو ساتھ لے کر گھر پہنچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد خاقان عباسی کے بعد چیئرمین نیب نے ن لیگ کے سب سے مرکزی رہنما کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیے ، نیب خواتین اہلکار کو ساتھ لے کر گھر پہنچ گئی ۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نیب کے چھاپے سے قبل ہی گھر سے روانہ ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے مفتاح اسماعیل کے گھر کے باہر سادہ لباس میں افراد موجود ہیں۔مفتاح اسماعیل کے گھر کے باہر سرکاری گاڑیوں کی نقل و حمل جاری ہے۔ تاہم مفتاح اسماعیل نے گھر پر موجود نہیں ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے اپنا فون بھی بند کر دیا ہے۔مفتاح اسماعیل کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ مفتاح اسماعیل 3 بجے کے

قریب گھر سے روانہ ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا ہے سباق سیکٹری پٹرولین عابد سعید وعدہ معاف گواہ بنے،عابد سعید کی چئیرمین نیب سے بھی ملاقات ہوئی تھی،چئیرمین نیب نے عابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے کی منظوری دی۔ خیال رہے حتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد اب دو مزید افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے تحت نیب کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔ نیب کی ٹیم مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرے گی۔یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد انہیں نیب راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور کے ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ نیب نے آج سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔

FOLLOW US