Friday December 27, 2024

نواز شریف وزرات عظمیٰ اور پارٹی صدارت کے بعد اب کس چیز سے فارغ ہوچکے؟؟؟؟ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کا حیران کن بیان جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئوں کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ سینٹ نشست کیلئے تحریک انصا ف کی امیدوارمرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ وازر ت اور پار ٹی عہدے سے فارغ ہو نے کے بعد نوازشریف عوام کے ذہنو ں سے بھی فارغ ہو چکے ہیں گلی

محلو ں میں مجھے کیو ں نکالا کی ر ٹ لگانے والے جلد کہیں گے کہ مجھے جیل کیو ں ڈالا اب پاکستان میں کر پشن کرنے والو ں کی کو ئی جگہ نہیں ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پنجاب اسمبلی کے احا طے میں پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف ہی نہیں پوری قوم اس با ت پر متفق ہو چکی ہے کہ شریفو ں کا سارا ٹبر چور اور دھاندلی سے الیکشن جیتنی والے فراڈیئے ہیں کر پشن پکڑے جانے پر نواز شریف کی اہمیت بین القوامی طا قتو ں کے سامنے بھی گر چکی ہے یہ کسی کو منہ دکھانے کے قا بل نہیں رہا انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک جدو جہد کا نام ہے جس نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل کر پٹ ما فیا کا پیچھا کر تا رہا آ خر محنت ر نگ لا ئی اور کر پٹ ما فیا کٹہرے میں آیا انہو ں نے مزید کہا کہ ہار س ٹر یڈ نگ ن لیگ اور پیپلز پار ٹی کی پہچان بن چکا ہے تحریک انصا ف نے کبھی بھی چھنگا مانگا کی سیا ست نہیں اور نہ ہی کسی ممبر کوخرید کراس کے ضمیر کی سودے بازی کی تحریک انصا ف ملک کی مقبو ل پار ٹی بن چکی ہے عام انتخابا ت میں تحریک انصا ف پورے ملک سے کلین سو پ کرے گی

FOLLOW US