Friday December 27, 2024

حوثی باغیوں نےسعودی عرب کے بعد ایران کے ایک اور دشمن عرب ملک کے سفارتخانے پر حملہ کر دیا ،،، انتہائی تشویشناک خبر

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی حوثی باغیوں نے انتہائی معنی خیز انداز میں اپنی ہی ریاست کے خلاف مشکلات پیدا کرنے والی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور اس بار ایران کے ایک اور دشمن عرب ملک کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔یمنی حوثی باغیوں نے یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء میں عراق کے سفارت خانے پر دھاوا بول کر اس میں توڑپھوڑ کی اور عملے کو زدو کوب کر دیا ۔جمعرات کو ترجمان یمنی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حوثیوں باغیوںکی جانب سے عراقی سفارت خانے پرحملے اور عملے کو زدو کوب کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں،عراقی سفارت خانے پرحملہ عالمی قوانین اور عالمی سفارت آداب کی

کھلم کھلا توہین ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات کا مقصد پڑوسی ملکوں کیساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنا ہے۔غیرملکی سفارت خانوں پر حملوں میں ملوث عناصر کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اورانہیں اپنے کئے کی سزا ضرور ملے گی۔

FOLLOW US