لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہےکہ منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رانا ثناءاللہ کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں جو عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ’پاکستان کی اینٹی نارکوٹس فورس ایک پیشہ ورانہ فورس ہے جو انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، دنیا بھر میں پاکستان میں اے این ایف کی سزا کی شرح 98 فیصد ہے، یہ لوگ کسی کوپھنسانے کا کام نہیں کرتے‘۔انہوں نے کہا کہ ’رانا ثناءاللہ کی گاڑی کی تین ہفتے تک مانیٹرنگ کی گئی، جب انہیں روکا گیا تو ان سے پوچھا یہ آپ کا سامان ہے جس
پر رانا ثناء نے اپنے سامان کی تصدیق کی، ان کا سامان بھی ان سے پوچھ کر کھولا گیا‘۔انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف کو میجر جنرل اور اس کے انڈر 9بریگیڈیئرز ہیں، انہیں سیاسی انتقام یا کسی کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ علی محمدخان، بزدارصاحب، میں ہوں، یا کوئی بھی ہو، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ غورسے سنیں، میں نے جان اللہ کو دینی ہے،وزیراعظم عمران خان نے میری روح قبض نہیں کرنی، میں جان عمران خان کو نہیں دینی، جو تمام جہانوں کا رب ہے، میں نے جان اس اللہ کو دینی ہیں۔ہماری حکومت کا مقصد پانچ سال رکھ رکھاؤ رکھیں، اور حکومت پوری کریں۔ جتنا وقت عمران خان کیلئے اللہ نے لکھا ہے وہ دنیا کی کوئی طاقت لے نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جس نے میرے ملک کے ساتھ خیانت کی ہے ، وزارت جائے ، سر جائے ۔فیصل آباد سے ایک شخص پکڑا گیا، بالکل وہ بیگ، وہی چیزیں، تفتیش کے دوران پوچھا گیا ، اور بات بتائی۔لیکن جب تین ہفتے رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو نگرانی کی گئی، ساری چیزیں عدالت میں پیش کریں گے۔رانا ثناء اللہ یہ آپ کا سامان ہے؟ جی میرا ہے،ہم کھول سکتے ہیں،جی کھولیں، بیگ کھولا گیا تو وہی چیزیں نکلی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب! رب کی قسم ، آپ رانا ثناء اللہ سے اکیلے میں پوچھیں اور ان کے بچوں کی قسم لیں، وہ آپ کو سچ بتائے گا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ مکافات عمل بھی ہے، اللہ فوری سب حساب لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ کاریمانڈ کیوں نہیں لیا گیا؟ریمانڈ تب لیتے ہیں، جب آپ نے رنگے ہاتھوں پکڑا نہ ہو، ہم نے تورنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدس گائے کا تصور ختم کررہے ہیں، جان جاتی ہے جائے کمپرومائز نہیں کریں گے۔