Friday January 3, 2025

ٹرمپ کی خوبصورت کی منیجر بھی ان کی حرکتوں سے بچ نہ سکیں،،فوری طور پر استعفیٰ دے ڈالا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی غیر لچکدار اور سخت زبان کی بنیا د پر دنیا بھر میں خاص شہرت رکھتے ہیں۔ امریکہ کی کئی اہم شخصیت اور خود امریکی اپوزیشن ٹرمپ کی اس عادت پر انھیں خاص تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔ اب ٹرمپ کی اسی عادت کی بھینٹ ان کی کمیونیکشن منیجر ہوپ ہکس بھی چڑھ گئی ہیں جنھیں کچھ ایسی ہی باتیں سن

کر استعفیٰ دے دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوپ ہکس ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی میں کام کرتی تھیں۔ جس کے بعد وہ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں بھی بھرپور سرگرم عمل رہیںپھر ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد انھیں کمیونیکشن منیجر کے عہدے سے نوازدیا گیا ۔ تاہم گزشتہ دنوں وہ اس انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں جو گزشتہ صدارتی الیکشن میں روس کی مداخلت کی تحقیقا ت کررہی ہے ۔ ہوپ نے کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر اعتراف کیا کہ انھوںنے ٹرمپ کی صدارتی مہم اور ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد کئی جھوٹ بولے ۔ ہوپ کے اس اعترا ف پر ٹرمپ بھی اپنے ہو ش و حواس کھو بیٹھے تو ہوپ پر برس پڑے اور انھیں کہا “اس اس قدر احمق کیسے ہو سکتی ہو؟ تم نے یہ سب کچھ کیوں بتا دیا؟ ” ٹرمپ کا یہ کہنا تھا کہ ہوپ نے بلاتامل اپنا استعفیٰ دیا اور چلی گئیں۔ دوسری جانب صدر نے اپنے بیان میں ہوپ سے بدسلوکی کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

FOLLOW US