Tuesday January 21, 2025

ذیابیطس کی 5خاموش علامات جو آپ کو معلوم ہونی چاہیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذبابیطس کا مرض دن بہ دن عام ہوتا جارہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ ناقص غذا اور ورزش کی کمی ہے۔عام طور پر وہ افراد جو بہت زیادہ ٹینشن لیتے ہیں اور ہر وقت پریشانی کا شکار رہتے ہیں ان کو ذیابیطس کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ذیابیطس ہونے کی چند علامات ہوتی ہیں۔ جن کی جسم میں موجودگی سے ذیابیطس ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔وہ علامات کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔ بہت زیادہ باتھ روم جانا:ایوریری ڈے ہیلتھ کے مطابق جب خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو گردے ان کو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں کو بار بار باتھ روم جانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ زیادہ پیاس لگنا:مسلسل باتھ روم جانے کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کو ڈی ہائیڈریشن ہوجاتی

ہے، اس لئے ان کو ہر تھوڑی دیر بعد پیاس لگتی رہتی ہے۔ بھوک زیادہ لگنا:بھوک کا زیادہ لگنا بھی ذیابیطس کی علامات میں سے ایک ہے۔ ذیابیطس ٹائپ 2 میں انسولین جسم میں صحیح طرح کام نہیں کرتی۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو تھوڑے وقفے سے بھوک محسوس ہوتی رہتی ہے۔ اعصاب میں درد اور سن ہوجانا:زیادہ شوگر ہونے کی وجہ سے مریضوں کے اعصاب متاثر ہونے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کو پاؤں میں شدید درد اور سن ہونے کی شکایت بھی رہتی ہے۔ آنکھوں میں دھندلاہٹ:آنکھوں میں دھندلاہٹ بھی ذیابیطس کی ٹائپ 2 کی علامت ہے۔جب بلڈ شوگر میں تبدیلی آنے لگتی ہے تو جسم کو یہ تبدیلی اپنانے میں دیر لگتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں پر کافی اثر پڑتا ہے اور بینائی دھندلاہٹ آجاتی ہے۔

FOLLOW US