Tuesday January 21, 2025

آلو اور کیلے کے ناقابل یقین فوائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ روز مرہ زندگی میں کیلے اور آلو کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائ مفید ہے ۔ تحقیق نے بالخصوص تجویز کیا کہ مزاحمتی اسٹارچ سے مالا مال غذائیں آنتوں کی صحت اور آسودگی کیلئے بہترہیں۔ محققین نے تحقیق میں مزاحمتی اسٹارچ کے صحت کیلئے ممکنہ فوائد کو دیکھا (مزاحمتی اسٹارچ ،اسٹارچ

کی ایک قسم ہے جو چھوٹی آنت میں ہضم نہیں ہوتی، اسے ڈائیٹری فائبر سمجھا جاتا ہے)۔ مزاحمتی اسٹارچ کی کچھ اقسام قدرتی طور پر غذاؤں میں پائی جاتی ہیں جیسے کہ کیلے ، آلو، اناج وغیرہ اور کچھ بنا کر غذاؤں میں شامل کی جاتی ہیں۔ کی جانے والی تحقیق نے یہ دکھایا کہ مزاحمتی اسٹارچ آنتوں کی صحت اور آسودگی بڑھانے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

FOLLOW US