میران شاہ (نیوزڈیسک) شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید، متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار کے
شہید ہو جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ کئی سیکورٹی اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوئیں۔ جبکہ دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔