Monday February 24, 2025

کیا قطر کے امیر نے نواز شریف کی رہائی کیلئے رابطہ کیا؟ وزیر ریلوے نے عندیہ دے دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) کیا قطر کے امیر نے نواز شریف کی رہائی کیلئے رابطہ کیا؟ وزیر ریلوے نے عندیہ دے دیا، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک ملک کے بادشاہ نے نواز شریف کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم کو چھوڑ دیا جائے تاہم عمران خان نے انکار کردیا، بعد ازاں اس بادشاہ نے ملک

واپس جا کر کچھ ارب ڈالرز بھی پاکستان کو بھجوائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اشاروں اشاروں میں بتایا ہے کہ امری قطر کی جانب سے نواز شریف کی رہائی کی کوششیں کی گئی ہیں۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ملک کے بادشاہ نے عمران خان کو کہا کہ اس کو جانے دیں تو عمران خان نے کہا کہ کسی صورت نہیں جانے دیں گے۔ شکر ہے اس بادشاہ نے واپس جانے کے بعد کچھ ارب ڈالرز بھیج دئیے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے صرف قطر ہی ایسا ملک ہے جس کے بادشاہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ جبکہ امیر قطر نے پاکستان سے واپس جانے کے فوری بعد پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دینے کا اعلان بھی کیا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز نے ن لیگ کو تباہ کر دیا ہے۔چور مچائے شور کی فلم 90روز میں انجام کو پہنچ جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ زمانہ ختم ہو گیا جب لوگ ویڈیو پر ذہن بناتے تھے۔اب ویڈیو والی سیاست ختم ہو گئی ہے۔یہ لوگ عدلیہ اور فوج کو الزام دے کر ٹارزن بننے جا رہے ہیں۔سیاست کے حوالے سے اگلے نوے دن بہت اہم ہیں۔شیخ رشید نے وزیراعظ عمران خان کے دورہ

امریکا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور عمران خان دونوں کے مزاج ایک جیسے ہیں اللہ خیر کرے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں وہ سیاست دان ہوں جس نے عمران خان کو کہا کہ ان کو جانے دیں۔شیخ رشید نے کہا کہ جو پیسے دینے کے لیے تیار ہے ہم اس سے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔خیال رہے عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کی قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی کہ یہ نواز شریف کی رہائی کی قیمت ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ تھا کہ قطری حکومت کی معاونت سے ڈیل کے معاملات آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ شریف خاندان کیلئے ڈیل سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے عارف نظامی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ معاملات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ قطری حکومت کی جانب سے شریف خاندان کو ریلیف دلوانے کیلئے کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ قطری وزیراعظم کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اس حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔عارف نظامی کا کہنا ہے کہ 70 سے 80 فیصد ڈیل ہو چکی ہے۔ قطری حکومت کی جانب سے اس ڈیل کے تحت حکومت

پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 3 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان شروعات ہے، ممکنہ طور پر شریف خاندان کیلئے ریلیف کے بدلے حکومت کو 10 سے 12 ارب ڈالرز مزید فراہم کیے جائیں گے۔