اسلام آباد(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی بھارتی ٹیم اور شائقین کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا۔بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم سے سو فیصد جیت کی امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں لیکن کوہلی الیون سیمی فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہرہوگئی ۔اس صورتحال میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے ٹوئٹرپربھارتی شائقین کو انوکھا مشورہ دے ڈالا۔جمی نیشم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر
پر لکھا کہ پیارے بھارتی پرستاروں اگر آپ فائنل مقابلہ دیکھنے نہیں آنا چاہتے تو برائے مہربانی اپنے ٹکٹس آفیشل پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت کردیں۔کیوی آل راؤنڈر کے مطابق میں جانتا ہوں ایسا کرنا پریشان کن ہوگا کیونکہ یہ منافع کمانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن امیروں کے بجائے دونوں ٹیموں کے حقیقی پرستاروں کو موقع دیں کہ وہ میچ دیکھ کرلطف اندوز ہوسکیں ۔یاد رہے کہ بھارتی شائقین نے فائنل کیلئے ممکنہ طورپرچالیس فیصد ٹکٹ پہلے ہی خرید لیے تھے۔