کراچی (نیوزڈیسک) ڈالر کی اونچی اڑان پھر سے شروع، 2 روپے مہنگا ہوگیا، رواں ہفتے کے دوران کرنسی مارکیٹ میں روپے مزید بے قدری کا شکار ہوا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں2روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے
مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بدترین گرواٹ شکار رہی جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر157روپے سے بڑھ کر159روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1.27روپے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.38روپے سے بڑھ کر158.75روپے اور قیمت فروخت157.78روپے سے بڑھ کر159.05روپے ہو گئی اسی طرح زیر تبصرہ مدت کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں2روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.50روپے سے بڑھ کر159روپے اور قیمت فروخت157.50روپے سے بڑھ کر159.50روپے پر جا پہنچی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر ایک ہفتے میں2.50روپے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 175روپے سے بڑھ کر178.50روپے اور قیمت فروخت178روپے سے بڑھ کر180.50روپے ہو گئی اسی طرح 3.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 195روپے سے بڑھ
کر199.50روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر201.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ یورو کی میں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ برطانوی پونڈ30پیسے سستا ہو گیا ۔