Friday January 3, 2025

فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کودوبارہ انٹرا پارٹی انتخاب کا چیلنج دے دیا

اسلا م آبا د( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنی کنوینر شپ چھوڑدیں میں بھی چھوڑتا ہوں،دوبارہ اانٹراپارٹی انتخاب کروا لیتے ہیں جس کو ووکرزمنتخب کریں اسے کنونیئر بنا لیں،،میرے پاس 35 رکنی رابطہ کمیٹی ہے،خالد مقبول کے پاس پرانی تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے 23،24 رکن ہیں یہ ایم کیوایم حقیقی ٹو بنانے کی تیاری ہے یہ اللہ جانتا ہے اس کے پیچھے کون ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انٹرا پارٹی

انتخابات میںکارکنان نے فیصلہ دے دیا،میرے پاس 35 رکنی رابطہ کمیٹی ہے،خالد مقبول کے پاس پرانی تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے 23،24 رکن ہیں یہ حقیقی ٹو بنانے کی تیاری ہے یہ اللہ جانتا ہے اس کے پیچھے کون ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے الیکشن کمیشن پارٹی آئین کے مطابق فیصلہ کرے گا ، فروغ نسیم مجھے بھی غلط مشورہ دے رہے تھے اور اب خالد مقبول صدیقی کو بھی غلط مشورہ دے ریے ہیں،خالد مقبول صدیقی بھی اپنی کنوئیرشپ کو چھوڑیں میں بھی چھوڑتا ہوں،دوبارہ انڑاپارٹی انتخاب کروا لیتے ہیں جس کو ووکرزمنتخب کریں اسے کنونیئر بنا لیں۔

FOLLOW US