اسلام آباد : سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس دوست محمد کھوسہ کے گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ کے باعث دوست محمد کھوسہ بری طرح جھلس گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کھوسہ گھر میں آتشزدگی کے باعث بری طرح جھلس گئے۔ سابق جسٹس کو پمزاسپتال اسلام آباد کے برن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان پمز اسپتال کے مطابق دوست محمد کھوسہ کو پمز اسپتال کے برن وارڈ لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق دوست محمد خان کھوسہ کے جسم کا 22 فی صد حصہ جل گیا ہے البتہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان پمز کے مطابق دوست محمد کھوسہ گزشتہ روز اپنے کمرے میں ہونے والی شارٹ سرکٹ کے باعث زخمی ہوئے ۔ آتشردگی میں ان کے جسم کا 22 فیصد حصہ متاثر ہوا۔ان کے جسم کے متاثرہ حصے میں ان کا چہرہ، بازو اور پیٹ شامل ہے جو کہ جھلس گیا ہے۔
