Tuesday November 26, 2024

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، نئے پاکستان کی ٹرینیں بھی نرالی نکلیں،کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین متعدد بوگیاں بیچ راستے چھوڑ کرخود اسٹیشن پہنچ گئی، مسافر نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کہ!!

لاہور (نیوز ڈیسک) نئے پاکستان کی ٹرینیں بھی نرالی نکلیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کا انجن آگے نکل گیا جب کہ بوگیاں پیچھے رہ گئیں۔ٹرین کی 7بوگیاں پیچھے رہ گئیں جب کہ ٹرین ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ٹرین سے علیحدہ ہونے والی بوگیاں فرید آباد کے قریب کھڑی ہیں۔پاکستان ایکسپریس کے مسافر برتھ سے گر گئے۔پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ٹرین کے مسافر مسیحا کے منتظر ہیں تاہم ابھی تک کوئی بھی ان کی مدد کو نہیں پہنچا۔خیال رہہے تحریک انصاف کی حکومت میں ٹرینیوں کے کئی حادثات پیش آئے ہیں۔گذشتہ ماہ حیدرآباد میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین میں تصادم ہوگیا، ٹرینیں ٹکرانے سے ڈبے قریبی گھروں پر جا گرے، حادثے میں3 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں پٹھان کوٹ کے قریب

3 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، مال گاڑی اور مسافر ٹرینجناح ایکسپریس گرین لائن آپس میں ٹکرانے سے ٹرینوں کی بوگیاں الٹ گئیں۔ جبکہ بعض ڈبے قریبی گھروں پر جا گرے۔ ٹرینوں کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا تھا کہ ٹرینوں میںحادثہ مکی شاہ تھانے کی حدود میں مکی شاہ پھاٹک پر پیش آیا۔حادثے کے بعد انجن میں آگ لگ گئی تھی ۔ اسی طرح کراچی میں 20 فریٹ ٹرین چلانے کے 20 گھنٹے بعد ہی فریٹ ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمدنے یکم فروری سے ریلوے کا فریٹ ہیڈ کوارٹر کراچی منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم 20 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے اور 30 مارچ کو وی آئی پی مسافر ٹرین چلائیں گے۔جب کہ اسی طرح مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تھی، جس کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہو گئے تھے۔

FOLLOW US