Tuesday November 26, 2024

امریکی محکمہ خارجہ کا بیان غلط نکلا، عمران خان امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دینے کی تصدیق کرتے ہوئے باقاعدہ اعلان کر دیاہے۔ اس حوالے سیامریکی محکمہ خارجہ کا بیان غلط نکلا ، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس سے قبل بیان جاری کیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے ھوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ اس پر پاکستان میں

وزیاعظم عمران خان اور حکومت کی خارجہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن اب وائٹ ہاؤس حکام نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ عمران خان22جولائی کو دورے پر امریکہ آرہے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

FOLLOW US